چین کے صوبے سچوان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 17 مزدور لاپتہ، 11 کو ملبے سے نکال لیا گیا
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صوبے سچوان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 17 مزدور لاپتہ، 11 کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے علاقے گنلو میں ریلویکے ایک سیکشن پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے باعث وہاں پٹری کی مرمت میں مصروف 17 مزدور لاپتہ ہو گئے،عینی شاہدین کے مطابق پہاڑی تودہ اچانک آیا اور ایک یا دو سیکنڈ میں 70 میٹر تک کا سیکشن اس تلے آگیا،ریسکیو کارروائیوں میں گیارہ مزدوروں کو تودے تلے سے زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم تاحال 17مزدور لاپتہ ہیں۔
مسلسل بارشوں کی وجہ سے پہاڑوں پر موجود بھاری پتھر کیچڑ سمیٹ سرک کر نیچے آگئے اور ریلوے لائن بلاک کردی۔ عینی شاہد کے مطابق، اس نے زمین کو اوپر سے سرکتے ہوئے دیکھا جو نیچا آکر 70 میٹر تک پھیل گیا اور نیچے کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے۔
تصویر کرٹیسی: چائنا ڈیلی

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.