ایل جی نے طاقت ور آل راونڈ پرفرمارمنس کے حامل دو جدید ترین الٹرا فائن 5K ڈسپلے متعارف کرادیے
کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے طاقت ور آل راو ¿نڈ پرفرمارمنس کے حامل دو 24 انچ اور 27 انچ کے الٹرا فائن 5Kڈسپلے ماڈلز متعارف کرا دیئے ہیں۔ ایل جی کی جانب سے اعلیٰ معیار کے دو مانیٹرز ایپل کی مصنوعات کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ہیں۔
ایل جی کے الٹرا فائن ڈسپلے میک یا آئی پیڈ پرو سے کنیکٹڈ ہونے پر حیران کن منظرکشی کی سہولت فراہم کرتے ہیں ۔ کارکردگی میں بہتری لانے کے حامل ایل جی کے الٹرا فائن5Kڈسپلیز میں جدید کنکٹویٹی کے آپشنز بھی شامل ہیں۔ تھنڈر بولٹ 3 اور یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ کے ساتھ یہ مانیٹر جدید ترین میک نوٹ بکس اور ڈیسک ٹاپ کے ساتھ آئی پیڈ پرو کے لئے بھی بہترین ہے۔ ایل جی کے5Kمانیٹر میں ایک کیبل کے ذریعے ویڈیو، آڈیو اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت کے ساتھ اسے میک ورک اسٹیشن کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں 94 واٹ کی پاور کی ضرورت ہوتی ہے جسے میک یا آئی پیڈ جیسی کسی بھی یو ایس بی۔ سی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔
یہ تخلیقی ڈیزائنرز، فوٹوگرافرز اور ویڈیو گرافرز کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ ایل جی کے الٹرا فائن5Kمیں وسیع اسکرین کی سہولت بھی موجود ہے جس کے ذریعے واضح رنگ اور باریک بینی کے ساتھ تفصیلی منظرکشی کی جاسکتی ہے۔ اس مانیٹر میں 218 پکسلز فی انچ (پی پی آئی) ہیں اور اس میں مجموعی طور پر 14.7 ملین پکسلز ہیں جس کی بدولت حقیقت سے قریب تر اور خوبصورت رنگوں کے ساتھ بیک وقت مختلف ونڈوز اور ٹولز استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اس میں کیمرا، مائیکروفون اور اسٹیریو اسپیکرز بھی نصب ہیں تاکہ بہترین انداز سے ملٹی میڈیا سے بھی استفادہ حاصل کیا جاسکے۔
23.7 انچ کے ایل جی الٹرا فائن 5 مانیٹر پرانے ورژن کے مقابلے میں 10 فیصد بڑے ہیں تاہم صارفین اسی طرح حقیقی رنگوں اور بہترین منظرکشی سے محظوظ ہوسکیں گے۔ میک کے ساتھ اس میں تھنڈر بولٹ 3 پورٹس بھی نصب ہیں جس کی بدولت 2 عدد 4Kڈسپلیز بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
ایل جی کے آئی ٹی بزنس ڈیویژن کے سربراہ جانگ اخوان نے کہا، "ایل جی الٹرا فائن کی پہلی سیریز کو غیرمعمولی پرفارمنس اور بہترین سہولت کے باعث تخلیقی ماہرین نے بہت سراہا تھا۔ اپنی آسانی سے استعمال، روانی سے انٹیگریشن اور حیران کن اسکرین کوالٹی کی بدولت ایل جی الٹرا فائن مانیٹرز ایپل صارفین کے لئے بہترین انتخاب ہوں گے۔ "
ایل جی الٹرا فائن5Kڈسپلیز اب ایپل ڈاٹ کام اور ایپل اسٹورز پر دستیاب ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.