وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ چترال میں جاری بجلی کے 2 منصوبوں پر پیشرفت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ چترال میں جاری بجلی کے 2 منصوبوں پر پیشرفت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں



پشاور(ٹائمزآف چترال نیوز 14 اکتوبر2019) وزیراعلیٰ محمود خان خیبر پختونخواہ نے ضلع چترال میں 350 میگا واٹ موری کاری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 260 میگاواٹ جامشیلی موری پن بجلی منصوبوں پر پیشرفت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حلقوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وہ ایک وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ جس میں وزیر برائے مشیر برائے توانائی و بجلی ہمایت اللہ خان ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری شہاب علی شاہ ، سیکرٹری توانائی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چین پاک انرجی انویسٹمنٹ (سوزو) کمپنی لمیٹڈ کے دیگر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے صوبے کے اقتصادی زونوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے انتہائی ناگزیر ہیں جن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چترال ضلع میں 610 میگاواٹ کے دو ہائیڈرو پاور منصوبوں کی ترقی پر تبادلہ خیال اور جاری کام کا  جائزہ لیا گیا۔ 

وزیر اعلی نے کہا کہ کے پی حکومت ان منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کے خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی کمپنی ان منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے  اپنی وابستگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔ محمود خان نے منصوبوں پر واضح پیشرفت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز بھی طے کی جائیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کے محکمہ توانائی کو ہدایت کی کہ تمام زیر التواء مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ ان دونوں منصوبوں کی بر وقت تکمیل سے صوبے کے مختلف معاشی وصنعتی زونوں کے لئے بجلی کی ضرورت پوری ہوجائے گی۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم