چترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، 300 مریضوں کا معائنہ اور مفت دوائیں دی گئیں
چترال (ٹائمزآف چترال نیوز) آغا خان ہیلتھ سروس چترال نے حکومت کینیڈا کے تعاون سے چترال کے دور دراز وادی بروغل میں منگل کو دو روزہ مفت میڈیکل منعقد کیا۔ ڈاکٹر نوید احمد کی زیر نگرانی ہونے والے میڈیکل کیمپ میں خواتین ، بچوں ، بوڑھے افراد سمیت 300 کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت دوائیں بھی دی گئیں۔ آغا خان ہیلتھ سروس چترال سے تعلق رکھنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ڈاکٹروں نے کیمپ میں حصہ لیا۔
اے کیو سی ای ایس ایس پروگرام کے ڈائریکٹر میر فیاض نے بتایا کہ اے کے ایچ ایس سی چترال کے ضلع بروغیل جیسے دور دراز علاقوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مفت میڈیکل کیمپ لگائے جاسکیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.