ڈسٹرکٹ پولیس آفیسردیربالا میاں نصیب جان نے فریقین صلح کروائی۔
دیر بالا (گل حماد فاروقی) ڈسٹرکٹ پولیس ۤافیسر دیر بالا میاں نصیب جان کی کوششوں سے دوفریقین کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے مل کر اپنی تمام تنازعات بھول گئے۔
تفصیلات کے مطابق گل فراز خان ولد محمد راز خان ، شعیب خان ولد محمدرازخان ساکنان دولاڑ نہاگدرہ واڑی حال سخاکوٹ ملاکنڈ ایجنسی کے مابین عرصہ دراز سے زمین پر تنازعہ چلا ارہا تھا۔
تنازعہ آراضی کے تصفیہ کیلئے جرگہ زیرنگرانی چیئرمین ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل انہیں مقرر کیاتھا آج جرگہ نے فریقین کے مابین کامیاب تصفیہ کرکے تحریری راضی نامہ سناکر جس کو فریقین نے خوشی خوشی سے قبول کرتے ہوئے ایکدوسرے کیساتھ بغل گیر ہوگئے اورپولیس اور جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ پولسی افیسر دیر بالا میاں نصیب جان کی ذاتی کوششوں سے یہ معاملہ خوش اصلوبی سے حل ہوا اور دونوں فریق بڑے جانی و مالی نقصان سے بچ گئے۔
