پڑوسی ملک میں بد ترین ٹرین حادثہ ، 16 افراد جان بحق 60 سے زائد زخمی
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بد ترین ٹرین حادثہ ، 16 افراد جان بحق 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے برہمن ضلع میں منگل کو دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے کم از کم 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور 60 سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ ڈھاکا ٹربیون نے اپنی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر حیات الدولہ خان کے حوالے سے کہا کہ سلہٹ سے چٹ گاؤں جارہی ادین ایکسپریس کی ڈھاکہ تورنا نشیتا ٹرین سے مندوباغ اسٹیشن پر منگل کی رات تقریبا تین بجے ٹکر ہوگئی۔
اکھورا ریلوے اسٹیشن کے انچارج شیام لال کانتی داس نے بتایا کہ 12 لوگو ں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے اور تین نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حیات الدولہ خان نے بتایا کہ یہ ٹکر لوکو ماسٹر کے سگنل کو فالو نہیں کرنے کی وجہ سے ہوئی۔
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بد ترین ٹرین حادثہ ، 16 افراد جان بحق 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے برہمن ضلع میں منگل کو دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے کم از کم 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور 60 سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ ڈھاکا ٹربیون نے اپنی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر حیات الدولہ خان کے حوالے سے کہا کہ سلہٹ سے چٹ گاؤں جارہی ادین ایکسپریس کی ڈھاکہ تورنا نشیتا ٹرین سے مندوباغ اسٹیشن پر منگل کی رات تقریبا تین بجے ٹکر ہوگئی۔
خبر میں وزارت ریلوے کے سکریٹری مفضل حسین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے تین الگ الگ تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل کی گئیں ہیں۔ 'ڈیلی اسٹار' کی خبر کے مطابق ، ادین ایکسپریس اکھورا ریلوے جنکشن پر ٹریک کو بدل رہی تھی تبھی دونوں ٹرینیں آمنے۔سامنے آگئیں۔ خبر میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔
اکھورا ریلوے اسٹیشن کے انچارج شیام لال کانتی داس نے بتایا کہ 12 لوگو ں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے اور تین نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ ابھی کئی لوگ تباہ شدہ ڈبوں میں پھنسے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے ڈھاکہ۔چٹ گاؤں، ڈھاکہ۔ نو آکھلی اور چٹ گاؤں۔ سلہٹ پر ٹرینوں کی آمد ورفت کو روک دیا گیا ہے۔
وہیں ضلع پولیس سربراہ نے حادثے میں 15 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.