معروف قوال حمزہ اکرام اور برادرز اسٹین فورڈ میموریل چرچ میں پرفارم کرنے والے پہلے پاکستان بن گئے
کراچی: قوالی کے شعبے میں شہرت رکھنے والے قوال گروپ حمزہ اکرم اور برادرزکا عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کیلفورنیا میں واقع اسٹین فورڈ کمونین چرچ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، یاد رہے کہ معروف قوال برادرز کا گزشتہ دوسالوں میں یہ امریکا کا چھٹا دورہ ہے، اور یہ بات ملک کے لیے قابل فخر ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے موقع پر اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اسٹین فورڈ چرچ میں خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں معروف قوال حمزہ اکرم، تیمور اکرم اور عبدلااکرم نے بین الاقوامی ناظرین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حمزہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے موقع پر منعقدہ جشن کا حصہ بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ وہاں ہمیں مداحوں کی جانب سے جو پیار دیا گیا وہ بحیثیت پاکستانی ہمارے لیے اعزاز ہے، اور یہ وہ لمحے ہیں جن پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے کہ ہم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔
یاد رہے کہ ایوارڈ یافتہ گروپ نے اگلی باری لاس اینجلس میں اسٹیج سے لہوگرمانے کی تیاری مکمل کرلی ہے، اور نومبر کے آخر میں ہونے والے دورے کے دوران حمزہ اکرم قوال گروپ امریکا کے نو دس بڑے شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔
حمزہ اکرم قوال اور برادر ز محترم منشی رضی الدین کے پوتے ہیں جوکہ دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منواچکے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.