ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے لئے نفٹ اور بینک الفلاح کا معاہدہ، نفٹ کے ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم کے لئے بینک الفلاح سیٹلمنٹ خدمات فراہم کرے گا

 ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے لئے نفٹ اور بینک الفلاح کا معاہدہ، نفٹ کے ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم کے لئے بینک الفلاح سیٹلمنٹ خدمات فراہم کرے گا 

کراچی، 25 نومبر، 2019۔ ملک میں ڈیجیٹل فنانشل خدمات کو فروغ دینے کے لئے ملک بھر میں چیک کلیئرنگ سروسز پیش کرنے والے موجودہ پیمنٹ سسٹم آپریٹر/ پروائیڈر (پی ایس او/ پی ایس پی) نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) کا پاکستان کے صف اول اور ترقی کی جانب گامزن بینک الفلاح کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت نفٹ ای پے(NIFT ePay) کے الگ نام سے نفٹ کے ڈی ایف ایس پلیٹ فارم کے ذریعے بینک اکاو ¿نٹس کو بروئے کار لاتے ہوئے موبائل/ الیکٹرانک کامرس پیمنٹس کے لئے خدمات میں سہولت فراہم کی جائے گی۔



اس اشتراک کے ذریعے ملک میں پہلی بار نفٹ ای پے اور بینک الفلاح کی جانب سے بینک اکاو ¿نٹس اور والٹس کے استعمال سے محفوظ انداز اور باہمی طور پر ڈیجیٹل کامرس پیمنٹس سرانجام دی جاسکیں گی۔ نفٹ ای پیمنٹ اسکیم کی رکنیت کے حامل کسی بھی بینک میں اکاو ¿نٹ رکھنے والے افراد اس سہولت کے استعمال سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 

بینک الفلاح پاکستان میں صف اول کے مرچنٹ اکوائرنگ بینکوں میں شامل ہے۔ یہ پاکستان میں نفٹ ای پے ممبر بینکوں میں شامل اپنے بااعتماد نام کے ساتھ سیٹلمنٹ بینک کے طور پر کام کرے گا۔ ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے والے بینک (سیٹلمنٹ بینک)کی طرف سے تنازعات/ دعوو ¿ں، مثال کے طور پر روانی سے کسٹمر کو سہولت کی فراہمی کے لئے دوبار پروسیسنگ میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ 

اس معاہدے پر نفٹ کے سی ای او حیدر وہاب اور بینک الفلاح کی ریٹیل بینکنگ کی گروپ ہیڈ مہرین احمد نے دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ کے بھی افراد موجود تھے۔ 

نفٹ کے سی ای او حیدر وہاب نے کہا، "ڈیجیٹل پیمنٹس میں ترقی یقینی ہے اور پاکستان میں مالیاتی سہولیات و ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے توجہ دے کر اقدامات کئے ہیں۔ حال ہی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نیشنل پیمنٹ سسٹمز اسٹریٹجی (این پی ایس ایس) اور ایم پی جی اقدام سے ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس کے نیٹ ورک کا مستحکم اور واضح ضابطہ کار سامنے آیا ہے۔ نفٹ کی جانب سے ان اقدامات پر توجہ دی جارہی ہے جن سے بھرپور مواقع سامنے آئیں گے۔ 

نفٹ گزشتہ دو دہائیوں سے فنانشل انڈسٹری میں مسلسل خدمات فراہم کررہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ پائیدار، محفوظ اور باہمی طور پر پیمنٹس کا نظام تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کرے جس کی بدولت وہ پاکستان میں مختلف نوعیت کی ڈیجیٹل پیمنٹس کیلئے سہولت فراہم کرسکے گا۔ ہم اس انڈسٹری میں نئی شراکت داریوں کے قیام کے لئے انتہائی پرجوش ہیں جن کے ذریعے نفٹ کی جانب سے اسی اعتماد کے ساتھ مزید نئی ڈیجیٹل فنانشل سروسز فراہم کی جائیں گی۔ 

ہم بینک الفلاح کے ساتھ نفٹ ای پے کے لئے سیٹلمنٹ بینک کے طور پر شراکت داری پر خوش ہیں جو ڈیجیٹل پیمنٹ آپریشن چلانے کیلئے مضبوط اور بہترین آگہی رکھتا ہے۔ بینک گزشتہ سالوں کے دوران ڈیجیٹل خدمات میں جدت لایا ہے جس سے دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ رابطہ مستحکم ہوگیا ہے۔ "

بینک الفلاح کی ریٹیل بینکنگ کی گروپ ہیڈ مہرین احمد نے کہا، "بینک الفلاح کو نفٹ کی جانب سے جدت انگیز اور اپنی نوعیت کی متعارف کرائی جانے والی پہلی سہولت پر عمل درآمد کرانے پر فخر ہے۔ یہ پیمنٹس اور ڈیجیٹل اسپیس میں نمایاں کردار ادا کرنے والا ادارہ ہے اور ہم ملک میں ادائیگیوں میں سہولت اور اسے آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس اشتراک کے ذریعے ہم پیمنٹ انڈسٹری میں ایک نئی سروس کے لئے بنیادی کردار ادا کرنے کے قابل ہوں گے۔ مجھے بینک اکاو ¿نٹس اور والٹ ہولڈرز کے لئے نئی ٹرانزایکشن کی شروعات ہونے پر انتہائی خوشی ہے۔" 




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم