سیالکوٹ میں بینک الفلاح کے پریمیئر لاؤنج کا افتتاح

سیالکوٹ میں بینک الفلاح کے پریمیئر لاؤنج کا افتتاح 

کراچی: بینک الفلاح نے سیالکوٹ میں پہلے پریمیئر لاؤنج کے آغاز کی خوشی میں اپنی طارق روڈ برانچ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء میں الفلاح پریمیئر کے بڑے کلائنٹس، سیالکوٹ کی نمایاں کاروباری برادری اور بینک کی سینئر مینجمنٹ کے حکام شامل تھے۔  



اس کے آغاز کے ساتھ یہ پانچواں بڑی سطح کا پریمیئر لاؤنج ہے اور اسکے نیٹ ورک میں 20 ذیلی لاؤنجز ہیں۔ بینک الفلاح پریمیئر ایک ترجیحی بینکنگ پلیٹ فارم ہے جو کراچی، لاہور، اسلام آباد اور اب سیالکوٹ میں بھی بڑے کلائنٹس کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ بینک الفلاح پریمیئر بڑے کلائنٹس کو بے مثال انداز سے بینکنگ کی خدمات پیش کرتا ہے اور مختص ریلیشن شپ منیجرز کے ذریعے انہیں اعلیٰ معیار کی مطلوبہ سہولیات، برانچ میں خوشگوار اور ترجیحی انداز سے پیش آنا، جدید ترین لاؤنج کا نیٹ ورک اور مختلف اقسام کی جدید خدمات اور بہترین سطح کی شراکت داریوں کے ساتھ کلائنٹس کو خصوصی مطلوبہ ضروریات کے ساتھ منفرد لائف اسٹائل سے محظوظ کراتا ہے۔ 

پریمیئر لاؤنج کا افتتاح ریٹیل بینکنگ کی گروپ ہیڈ مہرین احمد نے کیا جن کے ہمراہ بینک الفلاح کی سینئر قیادت موجود تھی۔ 



أحدث أقدم