نامور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل - مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل

نامور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل - مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل



لاہور(نیوز ڈیسک) نامور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت اچانک ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مولانا طارق جمیل کے دل کا وال بند ہونے پر اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان کے دل میں تیسرا سٹنٹ ڈال دیا ہے۔ 

اس سے قبل جنوری2019 ء میں بھی ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ مولانا طارق جمیل کے دل کو خون فراہم کرنے والی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ مولانا طارق جمیل اپنے انداز بیاں کی وجہ سے عالمگیر شہرت کے حامل ہیں اور فقہی و مسلکی اختلافات کے باوجود علمائے کرام کی بڑی تعداد یہ تسلیم کرتی ہے کہ برصغیر میں اس وقت ان کے پائے کا مبلغ دوسرا کوئی نہیں ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہے، مولانا طارق جمیل کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی بھی اپیل کی گئی ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم