ٹیکنو کا Camon 12 Air اب ملک بھر کی ریٹیل مارکیٹ میں بھی دستیاب

ٹیکنو کا Camon 12 Air اب ملک بھر کی ریٹیل مارکیٹ میں بھی دستیاب

ٹیکنو موبائل TECNO Mobile  کی جانب سے Camon 12 Air  کو اب ریٹیل مارکیٹ میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ موبائل فون Daraz.pk پر لانچ کیا گیا تھا۔ جہاں کامیاب سیل کے بعد اسے صارفین کے لئے ریٹیل مارکیٹ میں بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں یہ موبائل 19,499/- کی قیمت میں آج سے دستیاب ہے۔Daraz.pk   پر  Camon 12 Air  کو گذشتہ مہینے 21  اکتوبر کو لانچ کیا گیا تھا، جہاں محض پہلے 30 منٹ میں سٹاک آ ؤٹ ہو گیا تھا۔تاہم اب صارفین ریٹیل مارکیٹ سے اسے خرید سکتے ہیں۔

TECNO Mobile کے جنرل مینیجر  Greek Ma کا  کہنا ہے کہ" ہم کاکستان میں TECNO Mobile کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں، خاص طورپر Camon 12 Air کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ اپنے صارفین کے لئے کمپنی کی جانب سے Camon 12 Air کی ملک گیر دستیابی کے لئے  اسے ریٹیل مارکیٹ میں بھی متعارف کرادیا گیا ہے "۔ 

Camon 12 Air  6.5  انچ کی بڑی  HD+ اسکرین،   Punch-Holeکیمرہ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ 4 GBRAM  اور  64 GB ROM  سے آراستہ ہے۔ اس کے علاوہ فون کی سپیڈکوبہتر بنانے کے لئے اسے 2.0 GHz Helio P22 Octa-core  پروسیسرسے مزین کیا گیا ہے، تاہم صارفین سٹورج سپیس میں مذید اضافے کے لئے 256 GB  تک کا  میموری کارڈبھی ڈال سکتے ہیں۔بہترین  فوٹو گرافی کے لئے کیمرہ کے بیک پینل پر 13MP, 5MP, 2MP  کا ٹریپل کیمرہ سیٹ  اور سیلفی کے شوقین صارفین کے لئے 8MP کا فرنٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔ Camon 12 Air  Bay Blue اور  Royal Purple  جیسے دو پرکشش اور دلکش رنگوں میں دستیاب ہے۔ Camon 12 Air  مناسب قیمت میں جدید فیچرز اور بہترین ڈیزائن کا مکمل پیکج ہے۔  اس کی 4000mAh  کی بڑی بیڑی  سے اب صارفین چارجنگ کی پریشانی کئے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔ 










Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم