جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشت گرد بھی ہلاک

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشت گرد بھی ہلاک



وزیرسستان (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ کارروائی بویا کے گاﺅں چرخیل میں کی گئی جس کے دوران دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کردی۔ آپریشن ٹیم کی فائرنگ سے 2 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردی کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جوادشامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے بویہ کے گاؤں چارخیل میں آپریشن کیا۔   فورسز کو یہاں دہشتگردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے دو جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم