سندھ، گھوٹکی میں بس الٹ گئی، 3 افراد جان بحق کئی زخمی، پنڈی بھٹیاں میں ڈمپراور وین میں تصادم 3 جان بحق
گھوٹکی (ویب ڈیسک) تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ واقعہ صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی کی قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی، کہ ڈہرکی کے قریب قومی شاہراہ باگو بھٹو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، لاشیں ڈہرکی اسپتال جب کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور اور مسافر خاتون شامل ہیں، موٹر وے پولیس کے مطابق کہ مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ادھر پنڈی بھٹیاں میں لاہور روڈ پر ڈمپر کی وین کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
