چترال کے زار ولی زاہد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے پریس سیکریٹیری مقرر ہوگئے
پشاور(ٹی او سی نیوز ڈیسک) چترال، کھوژ سے تعلق رکھنے والے زار ولی زاہد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے پریس سیکریٹیری مقرر کر دیا گیا ہے۔ مسٹر زار والی ، ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کے بی پی ایس 17 آفیسر ہیں۔ ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے پی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر ولی سی ایم کے پریس سکریٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
مسٹر ولی اس سے قبل محکمہ میں مختلف صلاحیتوں میں کام کرتے رہے ہیں اور انہیں ایک قابل افسر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے پہلے ہی محکمے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کے طور پر خدمات سرانجام دیئے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.