کوراغ کے مقام پر فلائنگ کوچ اور سیرا سوزوکی میں تصادم جس کےنتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے
چترال ( محکم الدین ) کوراغ کے مقام پر فلائنگ کوچ اور سیرا سوزوکی کی ٹکر کےنتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچ جسے ڈرائیور حضرت یوسف چلا رہاتھا ۔ کوراغ کےمقام پر مخالف سمت سے آنے والی سیرا سوزوکی کو ٹکر مار دی ۔جس سے دونوں گاڑیوں میں سوار افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں عبدالواحد کوشٹ ,فرید احمد بروز ،شجاعت احمد بکر اباد ، محمد صادق کوراغ ، شمس الدین میراگرام نمبر 2 زار ولی شاہ کارگین، دختر زارولی شاہ کارگین،حضرت یوسف ڈرائیور نغر دروش شامل ہیں ۔ زخمیوں میں اکثر کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔ تاہم سوزوکی جیپ میں سوار ریٹائرڈ ٹیچر زار ولی شاہ ، ان کی بیٹی اور ڈرائیور عدنان مرادساکن کارگین کو شدید چوٹیں آئیں۔ جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کردیا گیا ہے ۔ جہا ں ڈرائیور عدنان مراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں ۔ بونی پولیس نے تیز رفتاری پر مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کر دی ہے ۔