انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی کا چترال میں کوڈ 19 کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا معائنہ
چترال (ٹائمزآف چترال نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی اتوار کے روز چترال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قرنطین مرکز میں پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ کیا اور پولیس اہلکاروں کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔
چترال پولیس لائن پہنچتے پر پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا۔ سلامی دینے کے بعد ، آئی جی پی چترال شہر کے ایک قرنطینہ مرکزگئے۔ وہاں ڈیوٹی پر تعینات پولیس عہدیداروں سے ملاقات کی۔
پولیس چیف نے ان سے اپنے فرائض کی نوعیت ، مسائل اور مشکلات کے بارے میں پوچھا۔ ثناء اللہ عباسی نے کوڈ 19 کے حکومتی ہدایات کے مطابق پولیس کے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو دل جمعی سے قوم کی خدمت کرنے پر انہیں سراہا۔
بعد ازاں ، آئی جی پی نے پولیس افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے چترال میں قرنطین مراکز کی تعداد اور پولیس کی تعیناتی کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ انہیں امن و امان کی بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ پولیس چیف نے پولیس اقدامات کو اطمینان بخش قرار دیا اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ کوڈ 19 کے خلاف حکومتی ہدایت پر عمل درآمد کے لئے کوششیں تیز کریں اور رمضان کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پی نے مختلف موقعوں پر ڈیوٹی میں اضافے پر پولیس جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.