پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے مالیاتی نتائج - 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 32 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی
کراچی (بزنس ڈیسک : 10 اپریل 2020ء) ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 9اپریل ، 2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ۔Covid-19(کورونا وائرس) کی عالمی وباء نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس کے اثرات نے عام زندگی کے تمام قابل قدر شعبوں کے پس منظر کو تبدیل کردیا ہے۔
پی ٹی سی ایل اس مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ ہے اور پورے ملک میں بغیر کسی تعطل کے سروسز کی فراہمی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔حفاظتی سامان سے لیس ہماری فرنٹ لائن ٹیمز ملک بھر میں صارفین کی خدمت کیلئے پیش پیش ہیں ۔
پی ٹی سی ایل نے صارفین کی ضروریات کی تکمیل کے دوران سماجی دوری کو یقینی بنانے کیلئے 'Work From Home' کے تحت اپنے 1200 سے زائد کانٹکٹ سینٹر ایجنٹس کو فعال کیا ہے۔
صارفین کیلئے ضروری سروسز کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے مخصوص کسٹمر سروس مراکز کھلے رکھے گئے ہیں۔ہماری سیلز اور کسٹمر کیئر ٹیمیں کارپوریٹ صارفین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہCovid-19کی عالمی وباء کے دوران ان کی نہ صرف موجودہ بلکہ نئی ضروریات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 31.8 بلین روپے کی آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصد کم رہی۔
مخصوص قواعد وضوابط کی تبدیلی کے اثرات کے نتیجہ میں گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پرآمدنی 2019 کی پہلی سہ ماہی سے 3فیصد زیادہ ہے۔ یو بینک ، جوپی ٹی سی ایل مائیکرو فنانس بینکنگ کا ذیلی ادارہ ہے،نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور گزشتہ سال کی اپنی سہ ماہی آمدنی میں44 فیصد اضافہ کیا ۔ پی ٹی سی ایل گروپ کا آپریٹنگ منافع اور خالص منافع دبائوکا شکار رہا جس کی بنیادی وجوہات میں روپے کی قدرمیں خاطر خواہ کمی ،شرح سود میں اضافہ ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور Covid-19 کی عالمی وباء کے اثرات شامل ہیں۔
پی ٹی سی ایل کی اس سہ ماہی میں17.7بلین روپے کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 1 فیصد کم رہی لیکن گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر آمدنی مستحکم اور 2019 کی پہلی سہ ماہی کے مطابق رہی۔ اپنے صارفین کو ترجیح دینے والی کمپنی کے طور پر ، پی ٹی سی ایل متعدد اقدامات کے ذریعے صارف کے تجربے میں اضافے پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل کا بہتر اور اپ گریڈڈ نیٹ ورک انفراسٹرکچر کمپنی کو اپنے صارفین کی پسند کا سروس فراہم کنندہ ادارہ بنائے گا ۔
کارپوریٹ اور ہول سیل کاروبار نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور آمدنی میں مجموعی طور پر 8فیصد YoY اضافہ حاصل کیا۔یہ آئی پی بینڈ وڈتھ میں پی ٹی سی ایل کی قائدانہ حیثیت اور منیجڈسروسز، کلائوڈ اور دیگر آئی سی ٹی سروسز میں پی ٹی سی ایل کی برتری کے باعث ممکن ہوا ہے۔ اسی طرح عالمی سطح پر ہونے والی آمدنی میں بھی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں5 فیصد اضافہ ہوا۔
وائرلیس سروس کی سہ ماہی آمدنی میں3 فیصد YoY اضافہ ہو ا جو نئی کاروباری حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ وائرلیس صارفین کی تعداد میں اضافہ کے علاوہ ، پی ٹی سی ایل نے اپنے وائرلیس ڈیٹا پراڈکٹس کو بہتر اور معقول بنانے پر توجہ مرکوز کی تاکہ دوسرے موبائل آپریٹرز کے پراڈکٹس کا مقابلہ کرسکیں ۔مذکورہ بالا سروسز کی آمدن میں اضافے کے باوجود دیگر سروسز کی آمدنی میں کمی کا مطلب گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر 2020 کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم آمدن ہے۔
پی ٹی سی ایل کا سہ ماہی کیلئے آپریٹنگ اور بعد از ٹیکس خالص منافع آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہا۔تاہم شرح سود میں اضافہ کی وجہ سے متروک اثاثوں پر ہونے والی نان آپریٹنگ آمدن میں اضافہ اور سرمایہ کاری پر زیادہ آمدنی سے خالص منافع کی سطح پر فرق کو کم کرنے میں مدد ملی۔بحیثیت قومی کمپنی ، پی ٹی سی ایل نے راشن، دوائیاں اور احتیاطی تدابیر والی اشیاء پر مشتمل امدادی پیکج کے ذریعے سکھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ۔
کمپنی موجودہ عالمی بحران کے دوران اپنی سماجی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کررہی ہے۔پی ٹی سی ایل نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) اور حکومت پاکستان کے تعاون سے کوویڈ۔19 کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی تاکہ پی ٹی سی ایل ڈیجیٹل چینلزپر عوام کیلئے مصدقہ اطلاعات کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ کمپنی عوام کی سہولت اور آسانی کیلئے پی ٹی سی ایل ویب سائیٹ اینڈ ٹچ ایپ، آن لائن بینکنگ اینڈ ایپس، موبائل فنانشل سروسز ایپس جیسے آن لائن چینلز کے ذریعے صارفین کو سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ وہ سماجی فاصلے کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کی سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.