پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4462 ہوگئی، 63 افراد جاں بحق ہوئے، دنیا بھر میں اموات کی تعداد 90 ہزار سے اوپر ہوگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کیز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اور اب تک پاکستان بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4462 ہوگئی ہے جب کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 63 تک جاپہنچی ہے۔ اور یوں دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 90011 ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 40 ہزار پچھاسی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2737 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 135 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4462 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2214،سندھ 1128، بلوچستان 212، خیبر پختونخوا میں 560، آزاد کشمیر28، اسلام آباد میں 102 اور گلگت بلتستان میں 213 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح وطن عزیز میں اس مہلک وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے تاہم 572 افراد اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.