گجرات میں پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گر کر تباہ، میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان پائلٹ شہید

گجرات میں پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گر کر تباہ، میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان پائلٹ شہید



 راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ پنجاب کے شہر گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا ہے حادثے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان  شہید ہوگئے۔ طیارے میں 2 پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے اور انہیں جان بچانے کے لیے طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔ میجرعمرگجرات اورلیفٹیننٹ فیضان کاتعلق کلرکہارسےتھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم