انسٹاگرام نے چھوٹے اور مقامی کاروباروں کی معاونت کے نئے ٹولز متعارف کرادیئے
انسٹاگرام نے چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لئے نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں۔ چھوٹے و درمیانی کاروبار کو کورونا وائرس کے باعث درپیش چیلنجز کی وجہ سے ہم لوگوں کے پسندیدہ کاروبار میں معاونت کرکے انہیں بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ اس وقت بہت سے کاروبار کو کسی بھی طرح کی ایک سیلز سے مدد ملتی ہیں۔
انسٹاگرام پر ان نئے ٹولز کا آغاز 25 اپریل 2020 سے ہوگیا ہے اور پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا کے کاروبار انسٹاگرام اسٹوریز میں فوڈ آرڈرز اب شیئر کرسکتے ہیں، جیسا کہ اب انکی پروفائلز پر بھی اسکا بٹن موجود ہے۔
انسٹاگرام اے پی اے سی کی ہیڈ آف مارکیٹ آپریشنز کیلی اسمتھ نے کہا، "ہم اس بات سے واقف ہیں کہ اس وقت بہت سے چھوٹے کاروبار کو ہر ایک فروخت سے مدد ملتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کاروبار کو کھلا رکھنے، اپنے صارفین سے رابطہ رکھنے اور اس بحران میں انہیں اپنا راستہ بنانے کے لئے باخبر رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان نئے ٹولز کی بدولت لوگوں کو انسٹاگرام پر چھوٹے کاروبار سے فوڈ آرڈرز کی ڈیلیوری کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔ "
اگلے چند ہفتوں میں ان کاروبار کی معاونت کے لئے مزید ایسے ٹولز متعارف کرائے جائیں گے جنہیں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پسند کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے یہاں مزید معلومات بھی ہیں کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں لوگ کس طرح سے انسٹاگرام کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری یا کھانے کی مصنوعات لے جانے کیلئے آرڈر کرسکتے ہیں:
• بزنس اکاؤنٹس اپنی انسٹاگرام پروفائل پر "آرڈر فوڈ" کا بٹن فعال کرسکتے ہیں جس کے لئے انہیں سیٹنگز میں ایکشن بٹن کے تحت ڈیلیوری پارٹنر لنک کا اضافہ کرنا ہوگا۔ کاروبار اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر آرڈر فوڈ کا اسٹیکر بھی شامل کرسکتے ہیں جو اب انکی اسٹوریز ٹرے میں دستیاب ہے۔
• لوگ اب اسے اسٹوریز اسٹیکر یا پروفائل بٹن پر تلاش کرسکتے ہیں جو انہیں خریداری مکمل کرنے کے لئے فوڈ آرڈر کے پلیٹ فارم پر لے جائے گا۔ لوگ اپنی اسٹوریز میں اسٹوری اسٹیکرز کو ری شیئر بھی کرسکتے ہیں تاکہ انکے فالوورز میں ایک چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی ہو۔
اگر آپ کو ان ٹولز کے کام کرنے سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کی ضرورت ہے تو ہمیں آگاہ کریں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.