دی سٹیزن فاؤنڈیشن کی جانب سے پی ٹی وی ٹیلی اسکول کیلئے بچوں کا شو"علم کا آنگن "شروع کیا جارہاہے۔

دی سٹیزن فاؤنڈیشن کی جانب سے پی ٹی وی ٹیلی اسکول کیلئے بچوں کا شو"علم کا آنگن "شروع کیا جارہاہے۔



کراچی، 17اپریل2020: سٹیزن فاؤنڈیشن کی جانب سے بچوں کیلئے ایک رنگارنگ اور دلچسپ شو" علم کا آنگن" پروڈیوس اور پیش کیا جائے گا۔اس شو کا دورانیہ 45منٹ ہوگا جوہر اتوار کو دن11.00بجے وفاقی وزارت تعلیم،پاکستان کے فاصلاتی تعلیم کے خصوصی ٹی وی چینل پی ٹی وی ٹیلی اسکول پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔

یہ پروگرام بچوں کی روزمرہ کی ابتدائی تعلیم پر مبنی ہوگا جو ملک بھر میں TCFکے اسکولوں میں دی جانے والی تعلیم کے مطابق ہوگا۔ اس کی آنے والی اقساط میں بچوں کوموضوعات پر مبنی ویڈیوز، مختلف سرگرمیاں اور نامور فنکارہ ثانیہ سعید کی زبانی کہانیاں، فزیکل ایکسر سائز اور بہت کچھ ہوگا۔

اس سلسلے میں کئے جانے والے اشتراک اور کوششوں کے بارے میں TCFکے EVP اور COVID-19 Response کے سربراہ جناب ریاض کاملانی نے کہا،

" TCFفاؤنڈیشن پورے ملک میں کام کررہی ہے اور ملک کی انتہائی نادار اور پسماندہ کمیونٹیز میں اس کے اسکول قائم ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اس طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو انٹرنیٹ کی بہت کم یا بالکل کوئی سہولت میسر نہیں ہے لہذٰا ان کیلئے آن لائن سیکھنا ممکن نہیں ہے۔ ہمارا مقصد حکومت کو اس کی کاوشوں میں مدد دینا ہے تاکہ کم مراعات یافتہ طبقے کے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے۔ ٹیلیویژن پر مبنی تعلیمی پروگرام ہمیں اس مقصد کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں۔"

یہ کاوش TCF کے COVID-19 Response Appeal - a Rs. 500 Million fundجمع کرنے کی مہم کا حصہ ہے جو کورونا وائرس کے تباہ کن اثرات سے لڑائی کیلئے قائم کیا گیا ہے۔TCF اپنی اسکول کی کمیونٹیز میں ایسے متاثرہ خاندانوں کو فوری مدد فراہم کررہا ہے اور میڈیکل پروفیشنلز کو ضروری میڈیکل آلات اور حفاظتی سامان فراہم کررہا ہے اور اس وبا کے باعث اسکولوں سے باہر رہنے پر مجبور بچوں کے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کو یقینی بنارہاہے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم