طیارے حادثے میں پاک فوج قیمتی نقصان، میجر، کیپٹن ، لیفٹیننٹ بھی شہیدوں میں شامل، میجر شہریا ر کیساتھ انکے 2 بچے اور اہلیہ بھی تھی : مزید تفصیل لنک پر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں منزل پر پہنچ کر حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کے بد قسمت طیارے میں پاک فوج کے آفیسر بھی شہید ہوئے ہیں۔ حادثے میں شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ بالاج ولد میر بالاج بھی شامل ہیں جو گلشن حدید کے رہائشی تھے، میر بالاج پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد پہلی بار اپنے گھر والوں سے ملنے اور عید منانے آ رہے تھے۔
حادثے کا شکار طیارے میں میجر شہریار، کیپٹن احمد مجتبیٰ، لیفٹنٹ شاہیر، سب لیفٹیننٹ حمزہ یوسف بھی سوار تھے۔ میجر شہریار کے بارےمیں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے دو بچوں کیساتھ طیارے میں سوار تھا۔
طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر شہریار فضل ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ میجر شہریار فضل اور اہل خانہ کی نماز جنازہ مسجد علی بہادر آباد میں ادا کی گئی جس میں لواحقین، رشتے داروں، اعلیٰ فوجی حکام اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
بدقسمت طیارے میں پاک فوج کے میجر شہریار فضل اہلیہ اور 2 بچوں کے ہمراہ سوار تھے اور عید منانے کراچی آرہے تھے تاہم یہ پرواز حادثے کا شکار ہوگئی اور پوری فیملی لقمہ اجل بن گئی۔
گزشتہ دنوں کراچی سے لاہور آنے والی بدقسمت پرواز میں عملے کے 8 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے جن میں سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.