پاک فوج کے امن دستے دنیا میں انسانیت جاری رکھے ہوئے ہیں ، 28 ممالک میں دو لاکھ سے زائد فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشن میں حصہ لیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ
راولپنڈی (این این آئی 29 مئی 2020) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ،عالمی امن کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کی خدمات کا آغاز 1960 میں کانگو سے ہوا، پاکستان اب تک دنیا کے تقریبا 28 ممالک میں دو لاکھ سے زائد فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشن میں حصہ لے چکا ہے جبکہ پچھلے کئی سالوں میں پاکستان یو این امن مشنز میں مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا اور
مؤثر ملک رہا ہے۔
اس وقت پاکستانی فوجی دستے کانگو، سنٹرل افریقن ریبلک، جنوبی سوڈان، دارفور، صومالیہ، مغربی صحارا، مالیا اور قبرص میں تعینات ہیں جب کہ پاکستان یو این امن مشنز میں خواتین پیس کیپرز کو بھیجنے والا واحد ملک ہے۔ اس وقت اقوامِ متحدہ کی چھتری تلے 86 پاکستانی خواتین پیس کیپرز کانگو اور سنٹرل ایفریقن ریبلکن میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، جن کی تعریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رواں سال دورہ پاکستان کے دوران بھی کی۔مختلف خطوں میں امن کے لیے اب تک 24 افسران سمیت 157 پاکستانی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرچکے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اپنے بہادر امن دستوں کے قربانی کے جذبے کو یاد کرتا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.