بلوچستان میں دشمن کا ایک اور وار۔ دہشت گرد حملے میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید کر دیئے گئے

 بلوچستان میں دشمن کا ایک اور وار۔ دہشت گرد حملے میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید کر دیئے گئے




راولپنڈی (نیوز ڈیسک)  بلوچستان میں دشمن کا ایک اور وار۔ دہشت گرد حملے میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید کر دیئے گئے  ہیں۔ دو واقعات میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقہ پیر غائب میں گزشتہ شب ایف سی کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی کے شہداء میں جونیئر کمیشنڈ افسر اور سویلین ڈرائیور بھی شامل ہے۔



شہداء کے نام نائب صوبیدار احسان اللہ،نائیک زبیر،نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش،نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار ہیں۔ ادھر پاک ایران بارڈر کے قریب مند کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی امداد علی شہید ہوگیا۔

بلوچستان کے شورش زدہ صوبے میں پاک فوج پر حملے کا حال ہی میں یہ دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم