چمرکھان گول میں برفانی چیتے کا راج ، دو ہفتوں میں تین گائیں اور اٹھ بیڑھ بکریوں چیر پھاڑ ڈالا ، مکینو کا محکمہ وائلڈ لائف سے مدد کی اپیل

چمرکھان گول میں برفانی چیتے کا راج ، دو ہفتوں میں تین گائیں اور اٹھ بیڑھ بکریوں چیر پھاڑ ڈالا ،  مکینو کا محکمہ وائلڈ لائف سے مدد کی اپیل


آپر چترال (اختر شاد) گزشتہ دو ہفتوں کے اندر برفانی چیتے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اس دوران اس نے تین گائیں اور اٹھ بھیڑ بکریوں کو اپنا نشانہ بناکر علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے ، لیکن متعلقہ محکمہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے تماشہ دیکھ رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا خدشہ ہے کہ یہ گلہ بانوں اور مکینوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔  چونکہ علاقے میں وائلڈ لائف کنزرویٹیو کمیٹی بھی موجود ہے لیکن اس کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ متاثرین کو اس کا معاوضہ دے سکے ، لہذا علاقے کے عوام وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ برفانی چیتے کے حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کے نقصان کو بھی یقینی بنائیں تاکہ جنگلی حیات کی تحفظ کیا جا سکے . بصورت دیگر عوام مجبور ہوکر کوئی بھی سخت قدم اٹھا سکتی ہے جس کا ذمہ دار برانج افس اور محکمہ جنگلی حیات ہو سکتے ہیں، پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی۔


أحدث أقدم