یہ کراچی ہے ؛ معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر فرقان کو کسی بھی ہسپتال میں بروقت ونٹی لیٹر نہ مل سکا ، وفات پا گئے

یہ کراچی ہے ؛  معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر فرقان کو کسی بھی ہسپتال میں بروقت ونٹی لیٹر نہ مل سکا ، وفات پا گئے



کراچی (ویب ڈیسک) کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز کے ڈاکٹر فرقان بروقت ونٹی لیٹر نہ ملنے پر وفات پا گئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کرونا وائرس کا شکار کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز کے ڈاکٹر فرقان بروقت ونٹی لیٹر نہ ملنے پر وفات پا گئے۔ طبعیت خراب ہونے پر سینئر ڈاکٹر کو کسی بھی آئی سی یو میں جگہ نہ مل سکی۔ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر فرقان کچھ دن سے گھر میں آئسولیٹ تھے لیکن طبعیت بگڑنے پر انہیں ہسپتال لایا گیا تو سرکاری ہسپتالوں نے آئی سی یو میں جگہ نہ ہونے پر ڈاکٹر فرقان کو داخل کرنے سے انکار کردیا اور بروقت ونٹی لیٹر نہ ملنے پر ڈاکٹر فرقان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈاکٹر فرقان کے اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر فرقان دو گھنٹے تک ایمبولینس میں رہے۔ انہیں ایس آئی یو ٹی اور انڈس ہسپتال میں جگہ نہ مل سکی اور واپس بھیج دیا گیا، جب انہیں ڈاؤ ہسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کرچکے تھے۔

اس پر نفیسہ شاہ حکومت پر برس پڑیں اور کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر فرقان کی آج موت ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ صورتحال خراب نہیں ہے، آئے روز ہیلتھ پروفیشنلز اپنی جانیں گنوارہے ہیں۔ جلد ہی ہسپتالوں کی کیپسٹی ضرورت سے زیادہ ہوجائے گی۔ کیا وفاقی حکومت اس دن کا انتظار کررہی ہے؟

وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کس قسم کے مسخرے سندھ حکومت چلارہے ہیں۔ جو کراچی اور سندھ میں ایک ڈاکٹر کی موت پر اظہار افسوس نہیں کرسکتے۔ وفاقی حکومت پر تنقید کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی والو !جاگو اور اپنا صوبہ گورن کرکے دکھاؤ۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم