لپٹن کی نئی مہم سے Covid-19 کے مایوسی کے ماحول میں امید کی کرنیں روشن ہوگئیں۔
لپٹن پاکستان نے ہنگامی اور غیر یقینی کیفیت کے ماحول میں اپنی نئی ڈیجیٹل فلم کے ذریعہ اپنو ں کو ایک ساتھ لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کردیا۔یونی لیور کی مشہورزمانہ چائے کے برانڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی ڈیجیٹل فلم کا مقصد اس مشکل گھڑی میں لوگوں کے دلوں میں امید اور مثبت سوچ پیدا کرنا ہے۔
فلم جگاؤ امید ساتھ رہ کر لازوال رشتوں اور محبت کے مرکزی خیال پر مبنی ہے۔اس دور میں جب ہر کوئی خود کو کھویا ہوا محسوس کررہا ہے، لپٹن سب کو اپنے پیاروں کا ساتھ ان کے دل میں جینے کی امید کو روشن رکھتا ہے۔اگرچہ موجودہ صورتحال میں گھر پر رہنے کی تلقین کی جارہی ہے لیکن اپنوں سے جڑے رہنا بھی اتنا ہی ضروری ہے اور یہی وقت ہے کہ آپ کے اپنوں کے ساتھ رشتے اور بھی مضبوط ہوں۔لپٹن آپ کو موقع فراہم کررہا ہے کہ آپ اس وقت کا لطف بھی اٹھائیں اور ان لوگوں کے ساتھ اپنے رابطے اور بھی مضبوط کریں جو آپ کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔
لپٹن کی نئی ڈیجیٹل فلم تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پیش کردی گئی ہے اور ا س میں معاشرے کے بارسوخ افراد اور فنکاروں کی عام زندگی کے لمحے پیش کئے گئے ہیں اور دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح مشکل اوقات میں اپنوں کے ساتھ جڑے رہے۔اس فلم کے بیشتر حصے خود ان افراد نے ریکارڈ کئے ہیں۔
پاکستان میں لپٹن 1948میں متعارف کروائی گئی اور آج لپٹن کے 10بلین سالانہ سے زیادہ کپ پئے جاتے ہیں اوریہ اسے عام گھریلو مشروب کی حیثیت حاصل ہے۔