انفینیکس نے 6000 mAh بڑی بیٹری والا Hot 9 پلے جاری کردیا۔

انفینیکس نے  6000 mAh  بڑی بیٹری والا Hot 9  پلے  جاری کردیا۔

لاہور  جدّت اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیوائسز کیلئے مشہور اوّلین اسمارٹ فون برانڈ Infinix  نے اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والےHot 9 کے نئے ایڈیشن
Infinix Hot 9 playکا اجراء کردیا۔ اس نئے فون میں بڑی طاقت والی  6000 mAh بیٹری ہے جو 6.8" HD+ cinematic  ڈسپلے،  ڈوئل ریئر کیمرہ  اور وسیع اسٹوریج کیلئے بھرپور توانائی فراہم کرتی ہے۔ Hot 9 playمیں 2GB/32GB مع خصوصی مائکرو SD کارڈموجود ہے اور یہ پاکستان بھر کی مارکٹس میں  صرف 15,999 روپے کی نہایت مناسب قیمت میں دستیا ب ہوگا۔یہ ڈیوائس چار دلکش رنگوں، وائلٹ، اوشین ویو،  Quetzal Cyan  اور مڈنائٹ بلیک میں  پیش کیا جارہا ہے۔

Infinix Hot 9 play میں 6.8-inch HD  مع  cinematic ڈسپلے نصب ہے جو صارف کو ایک بڑامنظر فراہم کرتا ہے۔ Android 10 کے ساتھ یہ فون    XOS 6 اور 34 د ن کی اسٹینڈ بائی لائف کی بڑی6,000mAh  سلم بیٹری سے آراستہ  ہے جس میں صارفین کو سامنے کے کیمرے کے ذریعہ  8 MP پرائمری کیمرہ مع فلیش لائٹ جب کہ پچھلی طرف  13MP AI lens کیمرہ  اور ٹرپل  LED فلیش لائٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

 Infinix" فیملی میں یہ شاندار نیا اضافہ Hot 9 play   ان تمام لوگوں کیلئے ایک مکمل ڈیوائس ے جو اپنے اسمارٹ فون میں آل ان ون سلوشن کے طلب گار ہیں۔ طاقتور بیٹری کی کارکردگی، اسٹائلش ڈیزائن کے ساتھHOT 9 play مناسب ترین قیمت کی رینج میں بہترین سودا ہے۔Infinix نے ہمیشہ ایسی ڈیوائسز تیار کی ہیں جو زبردست خصوصیات اور منفرد ڈیزائن کی حامل ہوں تاکہ ہمارے صارفین اپنے اسمارٹ فونز کو جدید انداز کے ساتھ استعمال کرسکیں اور اس کے ساتھ ساتھ منفرد خصوصیات کا لطف بھی اٹھاسکیں۔"یہ بات Infinix  پاکستان کے CEO جناب جو ہو  (Joe Hu) نے کہی۔

 Infinix HOT 9 play صارفین کے لئے ایک مکمل پیکیج ہے جس کو چارجنگ کی فکر سے آزاد ہوکر جتنی دیر چاہیں استعما ل کریں۔  جدید ترین ڈیزائن اور تازہ ترین خصوصیات پر مبنی  HOT 9 play  اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک پرکشش اور کم بجٹ  کی ڈیوائس ایک اچھااضافہ ہے۔  Hot 9 play 4GB + 64GB کی دیگر ورائٹیز بھی جون کے مہینے میں دستیاب ہونے کی توقع ہے جس کی متوقع قیمت  20,000  روپے سے بھی کم ہوگی۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم