پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی

پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی


 اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، اقتصادی کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی گئی اور  اس عمل کو مکمل کرنے  کے لیے ایک ماہ کا عرصہ دیا گیا۔

ای سی سی نے اسٹیل ملز ملازمین کے لیے اربوں روپے کی منظوری بھی دی ہے، جس کے تحت نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین کو گولڈ ہینڈ شیک کی صورت میں تقریبا 23 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے جب کہ 250 ملازمین پلان پر عمل درآمد کے لیے 3 ماہ تک کام کرتے رہیں گے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم