بکر آباد کے معذور شحص کا عدالتی فیصلہ نافذ کرانے کا مطالبہ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے فیصلے کے مطابق عوامی راستے کو بچانے کیلئے نالی بنایا جائے اور مکان کے اوپر درختوں کی شاح تراشی کی جائے۔ وحید اللہ
چترال (نامہ نگار) چترال کے مضافاتی علاقے بکر آباد سے تعلق رکھنے والے وحید اللہ جو فالج حملے کی وجہ سے معذور ہوچکے ہیں اور نہایت تکلیف سے گزرتا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم نامے کو صادر کرنے اور اس پر عملی طو ر پر کاروائی کرتے ہوئے اسے نافذ کرنے میں اس کا مدد کیا جائے۔
وحید اللہ کے مطابق اس کا افسر الدین نامی شحص کے ساتھ پانی کے نالے اور درختوں پر کئی سالوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا جس کیلئے اس نے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کیا۔ اس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈپٹی کمشنر نے دونوں فریقوں کو اپنے عدالت بلاکر ان کی دلائل سنے اور دونوں فریق کی موجودگی میں فیصلہ سنایا کہ وحید اللہ کے گھر کے ساتھ جوراستہ گزرتا ہے اس راستے میں افسر الدین کے زمین کی طرف جو نالہ ہے اس نالے کے اوپر افسر الدین کا زمین جو جو اونچائی پر واقع ہے اور اس نالے میں پتھر اور مٹی گرتی رہتی ہے جس سے نالہ بند ہوتا ہے۔ عدالت نے حکم سنایا کہ مقامی ناظمین سے فنڈ لیکر اس نالے کو ایک فٹ تک پحتہ بنایا جائے اور اس کے کنارے زمین کی جانب آٹھ انچ کا دیوار لگایا جائے تاکہ آئندہ کیلئے اس نالے میں پتھر اور مٹی وغیرہ نہ گے۔ نیز عدالت نے یہ بھی حکم سنایا کہ وحید اللہ کے گھر کے اوپر افسر الدین کے درختوں کی شاحیں جو آئی ہیں جو برفباری اور بارش کی صورت میں دیوار کو نقصان پہنچاتا ہے عدالت نے حکم سنایا کہ دوسرا فریق اپنے درختوں کا شاح تراشی کرے گا تاکہ وحید للہ کے گھر کو نقصان نہ پہنچے۔
اس سلسلے میں اس موقع کو دیکھنے کیلئے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر چترال بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر بطور سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھی خود آئے تھے اور موقع کو ملاحطہ کیا تھا۔ اب کے بار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہزاد خان اور تحصیل دار خلیل احمد اور عدالتی عملہ کے ساتھ ایک بار پھر موقع پر جاکر عدالتی حکم کو نافذ کرنے کیلئے اس کی پمایش کی اور وہاں تحصیل دار نے چونا ڈالا ہوا تھا نشان دہی کروائی انہوں نے دوسرے فریق سے کہا کہ وہ اپنے درختوں کی شاح تراشی کرے۔ انہوں نے دونوں فریق پر زور دیا کہ وہ پیار محبت سے رہے اور آپس میں معمولی باتوں پر تنازعے پیدا نہ کرے کیونکہ اس کا انجام برا ہوتا ہے۔
تاہم وحید اللہ نے بتایا کہ جونہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چلاگیا افسرا لدین کے گھر کے خواتین نے جھاڑو لیکر اس چونے کو صاف کیا تاکہ نشانی کو مٹایا جاسکے اوران کے ساتھ تلح کلامی بھی کی۔ وحید اللہ جو ڈپٹی کمشنر دفتر سے پی اے ریٹائر ہے اور اس پر کچھ عرصہ پہلے فالج کا حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور ہے اور سہارے کے بغیر خود چل پھر بھی نہیں سکتا انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدالتی حکم کو نافذ کرنے کیلئے ان کا مدد کرے اور پولیس کی موجودگی میں اس نالے کو 18 تک کشادہ کیا جائے اور درختوں کی شاح تراشی بھی کرایا جائے تاکہ دونوں فریق میں کوئی جھگڑا پیدا نہ ہو اور عدالتی حکم کی بھی عدم تعمیل نہ ہو۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.