ناروال میں باپ نے 3 بچوں کے ساتھ خود کشی کرلی۔ مقروض شخص کو مائکروفنانس بینک والے بھی تنگ کیا کرتے تھے، کاروبار بند تھا
ناروال (ویب ڈیسک) نارووال کےعلاقہ وریام میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ محمد قدیرولدمحمد فرید نےاپنے3 کمسن معصوم بچوں کےساتھ زہرکھا کر خود کشی کر لی ہے۔ بچوں میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ قدیرموقعہ پرجان بحق ہوااورایک بچہ ہسپتال جاکرفوت ہوگیا۔ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق قدیراپنےگھرپربستہ بنانےکا کام کرتاتھااورگھرکاواحدکفیل تھا۔قدیرنےدومائیکروفنانس اداروں سےقرض لےرکھاتھا۔ کرونا کی وجہ سےاسکول بند تھےاورکوئی آرڈربھی نہی مل رہاتھا۔ اوپرسےان مائیکروفنانس اداروں نےقسطوں کےلیےاسکاجیناحرام کیاہواتھا۔ مسلہ صرف قسطوں کانہیں اس نام نہاد سروس چارجز کابھی تھاجویہ ادارےدوماہ کےریلیف کےبدلےسود در سود وصول کررہےتھے۔
کروناکےدنوں میں حکومت نے نام نہاد ریلیف کےبدلےمائیکروفنانس اداروں کوسودکی کھلی چھٹی دیدی تھی۔ اب وہ غریب پیسےکہاں سےدیتاایک کاروباربند اور اوپرسےسود در سود۔ کیابحثیت مسلمان اور پاکستانی ہم سب اس واقعہ کےزمہ دارہیں اورحکومت توڈائریکٹ زمہ دارہے۔
ریاست مدینہ میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نےفرمایاتھا کہ
اگردجلہ کےکنارےکتابھی مرگیاتواس کاحساب عمر سےلیاجاے گا۔
اس بات کو سامنے رکھ کر عمران خان بطور حکمران اور دیگر وزیر سوچیں ایسی ہلاکتوں کا حساب کس سے لیا جائے گا جو ان کے ملک میں آئے روز ہوتی رہتی ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.