چترال گولین گول میں اس سال بھی تباہ کن سیلاب آگیا، راستے، پلوں سمیت سرکاری املاک اور گاؤں کو شدید نقصان پہنچا

چترال گولین گول میں اس سال بھی تباہ کن سیلاب آگیا، راستے، پلوں سمیت سرکاری املاک اور گاؤں کو شدید نقصان پہنچا



چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک 13 جولائی 2020) سال گزشتہ کی طرح چترال گولین گول میں اس سال بھی تباہ کن سیلاب آگیا، راستے اور سرکاری املاک اور گاؤں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سڑکیں اور پل بہا لے گیا۔ برفانی جھیل پٹھنے کے باعث گولین گول میں تباہ کن سیلاب آیا ہے۔

آذغور گاؤں میں بچیوں کا ایک مدرسے ، مویشیوں ، گاڑیوں اور سڑکوں اور پیدال راستوں کو بہا کر لے گیا ہے۔  سیلاب کے باعث فٹ پاتھ اور سڑکیں گر گئیں ہیں اور متعدد پلوں کے پشتے ٹوٹ گئے ہیں۔  سڑک تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے وادی گولن کے رہائشی باقی علاقوں سے منقطع ہیں۔

مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیلاب آغور کے علاقے میں گلیشیر پھٹنے کے بعد پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ تیز بارشیں بھی ہوئیں جو سیلابی شکل اختیار کرگئیں۔

پچھلے سال بھی جولائی کے مہنینے میں ، جام آش پار گلیشیئر پھٹنے کے بعد بدترین سیلاب آیا تھا جس نے بجلی گھر کو بھی کافی نقصان پہنچایا تھا۔ گزشتہ سیلاب میں 70 افراد پھنس گئے تھے۔ سیلاب نے تباہی مچا دی تھی ، مکانات ، مویشی اور سڑکیں بہہ گئیں تھیں ۔ ابھی حال ہی میں علاقے میں سیلاب کی بحالی کے لئے 400 ملین روپے رکھے گئے ہیں کیونکہ گزشتہ سیلاب کے بعد علاقہ ابھی بحالی نہیں ہوپایا تھا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم