سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں گستاخی، علامہ اشرف آصف جلالی مرکز صراط مستقیم سے گرفتار

 سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں گستاخی، علامہ اشرف آصف جلالی مرکز صراط مستقیم سے گرفتار




لاہور (ویب ڈیسک) سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں گستاخی کرنے کے جرم میں علامہ اشرف آصف جلالی کو لاہور پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اشرف آصف جلالی کو لاہور کے علاقے شادباغ میں واقع ان کے مدرسہ صراط مستقیم سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اشرف آصف جلالی کے خلاف سیدہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں گستاخی کرنے کے جرم میں 19 جون کو سمن آباد کے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، درج کئے گئے مقدمے پر کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔



خیال رہے کہ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کے خلاف توہین آمیز کلمات بولنے پر اکابرین اہل سنت اور جید علماء و مشائخ نے اپنے ایک مشترکہ فتوے میں اشرف آصف جلالی کو اہل سنت سے خارج کر دیا تھا، اکابرین اہلسنت نے فتوی جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آج کے بعد اشرف آصف جلالی کے ساتھ  اہل سنت کے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم