ایمریٹس ایئرلائن نے بغداد، بصرہ اور نیروبی کے لئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

ایمریٹس ایئرلائن نے بغداد، بصرہ اور نیروبی کے لئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا



کراچی (28 جولائی 2020) ایمریٹس نے اگلے ماہ کے اوائل سے اپنے نیٹ ورک میں وسعت لا کر بغداد، بصرہ اور نیروبی کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دنیا بھر کے مختلف خطوں میں موجود مسافر دبئی سے اور براستہ دبئی اپنے رابطے باسہولت انداز سے جوڑ سکتے ہیں۔ مسافر 2 اگست سے نیروبی کا سفر کرسکتے ہیں جبکہ 10 اگست سے بغداد اور بصرہ کا سفر کرسکیں گے۔ 

اس پیش رفت کے بعد ایئرلائن کے پیسنجر نیٹ ورک کے مقامات کی مجموعی تعداد اگست میں بڑھ کر 67  ہوجائے گی جن میں افریقہ کے سات مقامات جبکہ مشرق وسطیٰ کے پانچ مقامات شامل ہیں۔ 

نیروبی اور دبئی کے درمیان اور بصرہ و دبئی کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ بغداد اور دبئی کے درمیان ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ یہ پروازیں ایمریٹس بوئنگ 777-300 ای آر جہاز سے آپریٹ کی جائیں گی اور ان پر سفر کے لئے ایمریٹس کی ویب سائٹ (emirates.com) یا ٹریول ایجنٹس کے ذریعے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ 

ایمریٹس کے پورے نیٹ ورک میں شامل صارفین اب دبئی کا سفر کرسکتے ہیں کیونکہ مسافروں اور لوگوں کو صحت و تحفظ کی فراہمی کے لئے یہ شہر نئے فضائی قوانین کے ساتھ دوبارہ کاروبار اور تفریح سرگرمیوں کے لئے کھل چکا ہے۔ دبئی آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے داخلے کی اہلیت کی مزید معلومات جاننے کے لئے یہ لنک (www.emirates.com/flytoDubai) وزٹ کریں 

ایمریٹس کی جانب سے بلامعاوضہ طبی اخراجات اٹھانے کی سہولت کے ساتھ اب صارفین اب بااعتماد انداز سے سفر کرسکیں گے۔  اگر دوران سفر مسافر میں کرونا کی تشخیص ہوتی ہے تو اس سے متعلق تمام طبی اخراجات بلامعاوضہ ایئرلائن کی جانب سے اٹھائے جائیں گے۔ 

ایمریٹس کی جانب سے کرونا سے متعلقہ طبی اخراجات کا کور اپنے مسافروں کو انکی سفری کلاس یا منزل مقصود سے قطع نظر فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ کور فوری طور پر 31 اکتوبر 2020 تک ایمریٹس پر سفر کرنے والے صارفین کے لئے کارآمد ہے (31 اکتوبر 2020 سے قبل یا پہلی پرواز مکمل ہو)۔ یہ اس وقت سے 31 روز کے لئے کارآمد ہے جب وہ سفر کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایمریٹس کے صارفین اس کور سے حاصل اضافی یقین دہانیوں سے مستفید رہنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں، چاہے وہ اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد آگے کسی دوسرے شہر کی جانب سفر کریں۔ 

صارفین کو سفر سے قبل کسی فارم کو بھرنے یا اپنا اندراج کرانے کی ضرورت نہیں جبکہ ایمریٹس کی جانب سے فراہم کردہ کور کو استعمال کرنا بھی مسافروں کے لئے لازم نہیں ہے۔ سفر کے دوران کسی متاثرہ صارف میں کرونا کی تشخیص سامنے آنے پر خصوصی ہاٹ لائن سے رابطہ کرکے معاونت اور کور سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ 

کرونا سے متعلقہ اخراجات کے لئے ہاٹ لائن اور تفصیلات اس لنک (www.emirates.com/COVID19assistance) پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

ایمریٹس نے گراؤنڈ پر اور فضا میں اپنے صارفین اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے سفر کے ہر مرحلے کے لئے اقدامات کئے ہیں جن میں تمام مسافروں کے لئے اعزازی طور پر حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں جو ماسک، دستانوں، ہینڈ سینی ٹائزر اور اینٹی بیکٹریل وائپس پر مشتمل ہیں۔ ان اقدامات اور خدمات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی اس لنک (www.emirates.com/yoursafety) پر وزٹ کریں۔ 

صارفین کو یاد دہانی کی جاتی ہے کہ سفری پابندی بدستور قائم ہیں اور مسافروں کو پروازوں پر صرف اسی وقت قبول کیا جائے گا اگر وہ اپنے مطلوبہ ملک میں داخلے کی شرائط اور اہلیت پر پورے اترتے ہوں۔ سفری پابندیوں کی مزید تفصیلات جاننے کے لئے اس لنک (www.emirates.com/travelrestrictions) کو وزٹ کریں۔ 

دبئی کے شہری تازہ ترین سفری اہلیت کی تفصیلات جاننے کے لئے اس لنک (www.emirates.com/returntoDubai) کو وزٹ کریں۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم