پامولو نیچرلز نے اپنے ٹی وی کمرشل میں نیو پامولوگرل، سائرہ یوسف کو متعارف کروادیا

پامولو نیچرلز نے اپنے ٹی وی کمرشل میں نیو پامولوگرل، سائرہ یوسف کو متعارف کروادیا

   اسلام آباد: مقبول اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف پاکستان کے مشہورومعروف پرسنل کیئر برانڈ، پامولو نیچرلزکا نیا چہرہ بن گئیں۔ برانڈ کے نئے ٹی وی کمرشل میں انہوں نے نئی لیکوئیڈہینڈ واش رینج متعارف کروائی ہے، جو جراثیم پر سخت اورہاتھوں پر نرم ہے۔ 

ٹی وی کمرشل میں نئی پامولو گرل سائرہ یوسف کے کردار میں ذ ہن کی مضبوطی اور دل کی نرمی کی بھرپورعکاسی کی گئی ہے۔ٹی وی کمرشل کا پیغام ہے کہ محفوظ اور صحت مند رہنے کیلئے ہاتھوں کو باقاعدگی کے ساتھ دھوئیں،مگرجلد کو نقصان پہنچائے بغیر، کیوں کہ نئی پامولو لیکوئیڈہینڈواش رینج جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے اور آپ کے ہاتھوں کو نرم اور موئسچرائزڈ رکھتی ہے۔

نئی پروڈکٹ کو متعارف کروانے کے بارے میں کولگیٹ پامولو کے CCO جناب عزیز جندانی نے کہا،" ایک ذمہ دار برانڈ ہونے کی حیثیت سے، ایسے مشکل حالات میں ہماراکردار اپنے صارفین کو" مدد "اور  "امید"  فراہم کرنا ہے۔پامولو لیکوئیڈہینڈ واش رینج بھی اسی مقصد کے تحت پیش کی جارہی ہے۔ یعنی ایک معیاری اورہاتھوں کی حفظان صحت کا خیال رکھنے والی پروڈکٹ، جو صحت کی حفاظت کے ساتھ صارفین کو یہ امیدبھی دلاتی ہے کہ ہم ایک ہی وقت میں سخت اور نرم،دونوں ہوسکتے ہیں، جیسے پامولو، جوجراثیم کیلئے سخت اور ہاتھوں کیلئے نرم ہے"

سائرہ یوسف نے پامولو نیچرلز میں بطور    نیوپامولو گرل شامل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،  "میرے لئے یہ کہنا ضروری ہے کہ ایسے وقت میں اپنا اور اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پامولو نیچرلز کے ساتھ اس مہم میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنا میرے لئے بہت آسان تھا کیونکہ برانڈکی فلاسفی میرے خیالات کے عین مطابق ہے، یعنی زندہ رہنے کیلئے ہم کو ایک ہی وقت میں سخت اور مضبوط ہونا چاہیے۔"

360-degree مہم اور ٹی وی کمرشل،جس میں سائرہ یوسف بھی موجود ہیں، ملک بھر میں جاری کردیا گیا ہے اور تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فنکارہ اب برانڈ کی تمام ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گی۔ آپ یہ ٹی وی کمرشل اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں:
 https://www.youtube.com/watch?v=4lCSDVNNcYY



أحدث أقدم