آرکروما نے کرونا کی روک تھام میں معاون جلد کیلئے محفوظ ہینڈ سینی ٹائزرز تیار کرنے شروع کردیئے، پاکستان میں دستیاب

آرکروما نے کرونا کی روک تھام میں معاون جلد کیلئے محفوظ ہینڈ سینی ٹائزرز تیار کرنے شروع کردیئے، پاکستان میں دستیاب



کراچی (15 جولائی 2020 ) آرکروما سینٹر آف ایکسی لینس کی ریسرچ و ڈیولپمنٹ کی ٹیم نے عالمی ادارہ صحت کی تجاویز کی روشنی میں کیرالون ایچ ایس (Kieralon® HS) کے نام سے وسیع اقسام کے ہینڈ سینی ٹائزرز تیار کرلئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت اسپتالوں، آئیسولیشن سینٹرز، طبی اداروں، اور صحت عامہ سے متعلق ماحول میں سینی ٹائزرز کی طلب زیادہ ہے۔ تمام فیکٹریوں، دفاتر اور عوامی مقامات پر سینی ٹائزرز کا استعمال لازم ہوچکا ہے اور اسکی طلب اب بڑھتی جارہی ہے۔    

اس ضمن میں کلر اور کیمیکل سے پائیدار سہولیات فراہم کرنے والے صف اول عالمی ادارے آرکروما نے لانڈھی میں وسیع اقسام کے ہینڈ سینی ٹائزرز کی بڑے پیمانے پر مئی 2020 سے تیاری کا آغاز کیا۔ 

کیرالون ایچ ایس کی رینج مختلف اقسام میں تیار کی جارہی ہے تاکہ وسیع اقسام کے جراثیم، بیکٹیریا اور وائرسز کا خاتمہ ممکن ہو اور لوگوں کو درپیش صحت و صفائی کی ضروریات پوری ہوں۔ ان میں جلد کے آرام کے پیش نظر ملائم، نہ چپکنے والے اور جلد خشک ہونیکی خصوصیات شامل ہیں۔ 

رواں سال اپریل میں آرکروما نے برازیل میں موی پلس ایچ پی سی 9600 کے نام سے نئے گاڑھے سینی ٹائزنگ جیل متعارف کرائے تاکہ عالمی سطح پر مطلوب عام زیر استعمال گاڑھے سینی ٹائزنگ جیلز کی طلب کو پورا کیا جائے۔ 

آرکروما فیس ماسکس اور طبی حفاظتی سامان تیار کرنے والے اداروں کو بھی فعال انداز سے تعاون فراہم کررہا ہے۔ اسکی اینٹی مائیکرو بیال اور بیرئیر مصنوعات کی خاص طور پر زیادہ طلب ہے۔ آرکروما موجودہ اور نئے کسٹمرز کو بھی ہر ممکن طریقے سے تکنیکی معاونت اور مدد پہنچا رہا ہے۔ 

کمپنی پیکیجنگ اور پیپر تیار کرنے والوں کی معاونت کررہی ہے جو فوڈ پیکیجنگ میں زیادہ مطلوب ہیں کیونکہ بہت سے ریسٹورنٹس آرڈر ڈیلیوری یا آرڈر ساتھ لے جانے کی سہولت کے ساتھ آن لائن شاپنگ میں پارسلز اور باکسز کی طرف رجوع کرچکے ہیں۔ 

آرکروما پاکستان کے سی ای او مجتبیٰ رحیم نے کہا، " ہم لوگوں کی صفائی سے متعلق اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی شدید ضرورت سے آگاہ ہیں۔ یہ اشیاء استعمال میں بھی آرام دہ ہیں کیونکہ ہینڈ سینی ٹائزرز جلد کے لئے بظاہر حساس ہوتے ہیں۔ اس لئے ہم نے اسکی تیاری کا چیلنج قبول کیا اور ریکارڈ وقت میں تیاری کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان میں آرکروما کی ٹیم عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نئی پروڈکٹ اس وائرس  اور اس سے پہنچنے والے نقصان کی روک تھام میں معاون ہوگی۔" 

پاکستان میں اس وقت کیرالون ایچ ایس سینی ٹائزرز دستیاب ہیں۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم