موڈیز نے مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ پاکستان کی بی 3 ریٹنگ کی تصدیق کردی ، حوصلہ افزاءعلامت ہے

موڈیز نے مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ پاکستان کی بی 3 ریٹنگ کی تصدیق کردی ، حوصلہ افزاءعلامت ہے



اسلام آباد (اے پی پی 8 اگست 2020) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماداظہر نے کہا ہے کہ موڈیز کی جانب سے کورونا وبا کے دوران مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ پاکستان کی بی 3 ریٹنگ کی تصدیق حوصلہ افزاءعلامت ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں اور اعدادو شمار کی بنیاد پر جون 2018ءمیں پاکستان کی ریٹنگ کم ہو کر بی 3 منفی ہو گئی تھی۔ دسمبر 2019ءمیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی استحکام کی پالیسیوں کے نتیجہ میں ریٹنگ نمایاں بہتری کے ساتھ بی 3 مستحکم ہو گئی۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم