بلاآخر بی آر ٹی منصوبہ کا افتتاح ہوگیا، 9 بار افتتاح کی تاریخ رکھی گئی لیکن بلاآخر افتتاح ہو ہی گیا

بلاآخر بی آر ٹی منصوبہ کا افتتاح ہوگیا، 9 بار افتتاح کی تاریخ رکھی گئی لیکن بلاآخر افتتاح ہو ہی گیا



اسلام آباد (ویب ڈیسک 12 اگست 2020)  بلاآخر بی آر ٹی منصوبہ کا افتتاح ہوگیا۔ گزشتہ روز عمران خان ، وزیر اعلیٰ کے پی کے اور دیگر وزراء ور مشیران نے وزیراعظم کے ہمراہ بی آر ٹی کا افتتاح کیا۔ پشاور کے عوام کو بہترسفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اہم منصوبے کی تکمیل ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان نےبی آرٹی منصوبے کا گزشتہ روز افتتاح کردیا ہے ، عمران خان سردارگڑھی اسٹیشن تک بس میں سفر بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بی آرٹی کے افتتاح کے لئے چمکنی ڈپوپہنچے تھے ، گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ ، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کاافتتاح کردیا ، جس کے بعد عمران خان کو متعلقہ حکام کی جانب سے بی آرٹی منصوبے پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ
بی آرٹی منصوبہ 27کلومیٹر طویل ہے جو 30اسٹیشنز پر مشتمل ہے، ٹریک کی کل لمبائی 27 کلومیٹر ہے اور ابتدائی طورپر220 ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلیں گی۔

30اسٹیشنزکےعلاوہ متصل روٹس کیلئے 5سڑکوں کانیٹ ورک بنایاگیاہے، بی آرٹی کا فی اسٹاپ کرایہ 10روپے جبکہ مکمل سفر کا کرایہ50 روپے ہے جبکہ بسوں میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

خیال رہےاکتوبر 2017 وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے دور کے میگا پراجیکٹ پشاور بی آرٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور چھ ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس میگا منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے تھا، جس پر اب تک 68 ارب سے زائدرقم خرچ ہوچکی ہے ۔



أحدث أقدم