چترال میں بھائی کو قتل کرنے کا ایک اور دلخراش واقعہ ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری مار کر قتل کردیا
چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک 26 اگست 2020) چترال میں بھائی کو قتل کرنے کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش سامنے آیا ہے، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری مار کر قتل کردیا ہے۔ لوئر چترال کے گاؤں سوویر میں منگل کے روز ایک نوجوان نے گھریلو معاملے پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چترال کے علاقے مروئی بالا میں بھائیوں میں جھگڑا، چھوٹے بھائی نے اپنے ہی بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا
یہ اس ماہ چترال میں اپنی نوعیت کو دوسرا واقعہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعید حکیم نے تھانہ دروش میں ایک رپورٹ درج کرائی ہےکہ اس کے چھوٹے بیٹے 22 سالہ محمد جنید خان نے بڑے بیٹے 24 سالہ (بڑے بھائی) سرور خان پر گھریلو معاملے پر چاقو سے حملہ کردیا اور اسے زخمی کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال دروش پہنچایا گیا جہاں پہنچنے سے پہلے وہ فوت ہوگئے تھے، ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔
پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال لوئر چترال میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
چترال کی پرامن اور بھائی چارے والی وادی میں یہ دوسرا اپنی نوعیت کا دلخراش واقعہ ہے اس سے قبل اسی مہنے یعنی 3 اگست کو مروئی گاؤں میں ایک شخص نے اپنے بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیا تھا، جس سے وہ زخمی ہوکر بعد ازاں فوت ہوگیا تھا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.