چترال، لوٹ اویر کے موژین کے علاقے میں تالاب سے خاتون کی لاش برآمد
چترال (ویب ڈیسک) چترال، لوٹ اویر کے موژین کے علاقے میں تالاب سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اویر کے علاقہ کے مژین گاؤں میں منگل کے روز ایک نوجوان شادی شدہ خاتون کی لاش تالاب سے برآمد ہوئی ہے۔
سب ڈویژنل پولیس آفیسر مولکہو، عبد الستار نے ڈان کو بتایا کہ خاتون دو بچوں کی ماں ہے۔ لواحقین نے اس کے لاپتہ ہونے کے بارے میں مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس کی موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔
ستار نے کہا کہ پولیس اس نوجوان خاتون کی موت کے بارے میں حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت تحقیقات کر رہی ہے ، خاتون کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل اویر کے نچھاع گاؤں کے جنگل میں ایک نوعمر لڑکی اور ایک 23 سالہ شخص کی لاشیں ملی تھیں۔ بعد ازاں تحقیقات کے بعد ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.