قاقلشٹ کا میدان تورکھو کا ہے اور دریا کی روانی اور جغرافیہ کے لحاظ سے مکمل طور پر تورکھو ہی کا قدرتی حصہ ہے: جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما کا دعویٰ
چترال (ویب ڈیسک 05 اگست 2020) قاقلشٹ کا میدان تورکھو کا ہے اور دریا کی روانی اور جغرافیہ کے لحاظ سے مکمل طور پر تورکھو ہی کا قدرتی حصہ ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما، سابق ڈی پی او اور ممبر تحصیل کونسل محمد سید خان لال نے کہا ہے کہ قاقلشٹ تورکھو کا حصہ ہے اور دریا کی روانی اور جغرافیہ کے لحاظ سے مکمل طور پر تورکھو ہی کا قدرتی حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ قاقلشٹ پر کسی قسم کی تعمیرات کرتے ہوئے تورکھو کی عوام کو اعتماد میں لے۔ کیونکہ یہ لوگ اس زمین کے اصل وارث ہیں۔
میڈیا میں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ زمانہ قدیم سے تورکھو کا حصہ رہا ہے اور وہ اس سے استفادہ کرتے رہے ہیں اور اب بھی اس کی ملکیت ان ہی کے پاس ہونی چاہئے اور یہ بات تاریخی حقائق سے بھی ثابت کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاقلشٹ کی زمین کو دیگر مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے تورکھو کی عوام کو نظر انداز کیا جارہا ہے جوکہ ان کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تورکھو عوام اپنی زمین کا دفا ع کرنا خوب جانتے ہیں اور تورکھو کے ایک ذمہ دار نمائندے کی حیثیت سے وہ حکومت کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ زمینی، جغرافیائی اور تاریخی حقائق کو مدنظر رکھ کر قدم اٹھایا جائے ورنہ صورت حال کے خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر عائدہوگی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.