گلیشیئر پھٹنے سے چترال کے علاقے یارخون میں سیلاب نے تباہی مچادی، ندی نالوں میں سیلاب ، کئی مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم

گلیشیئر پھٹنے سے چترال کے علاقے یارخون میں سیلاب نے تباہی مچادی، ندی نالوں میں سیلاب ، کئی مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم



چترال (این این آئی 15 اگست 2020) خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں علاقے اپر یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آگیا جس میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی ۔چترال کے ڈی سی شاہ سعود کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے ندی نالوں میں سیلاب آگیا ہے جس میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی ۔ڈی سی چترال نے بتایا کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش سیلابی ریلے سے نکال لی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی مکانات بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 5 مکانات دب گئے، جبکہ یار خون اور برغیل پاس روڈ آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے ہیں۔ڈی سی چترال شاہ سعود کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔



(سیلاب کی مزید تفصیلات اور تصاویر کے لئے ہمارا فیس بک اور انسٹاگرام سے رجوع کریں۔)



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم