گزشتہ صرف 5 دنوں میں چترال میں خودکشی کا تیسرا واقعہ ، خاتون نے خود کو دریا برد کردیا
چترال (ویب ڈیسک 27 ستمبر 2020): گزشتہ صرف 5 دنوں میں چترال میں خودکشی کا تیسرا واقعہ گزشتہ روز ہفتے کو سامنے آیا، ایک شادی شدہ خاتون نے خود کو دریا برد کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لوئر چترال کے علاقے بختولی گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون نے دریا میں چھلانک لگاکر زندگی کا چراع گل کردیا۔ خاتون کی خود کشی کی وجہ گزشتہ واقعات طرح نا معلوم ہے۔ لاش بلپوک گاؤں کے قریب مقامی لوگوں نے دیکھا تھا۔ جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 عملہ موقع پر پہنچا اور پانی سے نعش برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی۔
گزشتہ پانچ روز کے اندر یہ تیسرا واقعہ ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں اپر چترال کے چرون گاؤں میں ایک 25 سالہ خاتون نے بھی دریائے چترال میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔ اور 5 روز قبل اوغوچ سے تعلق رکھنے والی ایک اور شادی شدہ خاتون نے گھریلوں جھگڑے کی وجہ سے خود کو دریا برد کردیا تھا۔ ان دو خواتین کی لاشیں تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.