عوام نواز شریف کو نہ صرف ملک میں بلکہ اقتدار میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں: مریم نواز
لاہور (ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نوازشریف کو نہ صرف واپس پاکستان بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر بھیرہ میں عوامی استقبال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھیرہ میں قیام کے دوران کراچی سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی، بھیرہ میں لنچ کے لیے رکنے پر لوگوں نے مجھے گھیر لیا اور نوازشریف کے بارے میں پوچھا۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام نوازشریف کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر پیار کرنے لگے ہیں جب کہ عوام نواز شریف کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ نظام سنبھالیں اور پاکستان کو ٹریک پر لائیں۔
