ٹیکنوموبائل نے پاکستان میں اپنا جدید سمارٹ فون سپارک سکس Spark 6 پیش کردیا

ٹیکنوموبائل نے پاکستان میں اپنا جدید سمارٹ فون سپارک سکس Spark 6 پیش کردیا


ُپاکستانی موبائل مارکیٹ کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے سپارک سیریز کا ایک اور جدیداسمارٹ فون Spark 6 متعارف کرادیاگیا ہے۔Spark 6کا  باقاعدہ لانچ 21ستمبر کو پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل بول کے مقبول ترین شو  "گیم شو ایسے چلے گا" میں کیا گیا۔ جس کی میزبانی پاکستان کے بہترین اداکار " دانش تیمور"  کرتے ہیں۔Spark 6 کے لانچ کے ساتھ ہی ٹیکنوموبائل کے تعاو ن سے بننے والی ایکشن فلمReal Hero کو بھی پریمئیرکیا گیا۔ 

ایکشن فلمReal Heroمیں مرکزی کردار Ali Zafar نے ادا کیا۔ یاد رہے کہ، ٹیکنوموبائل کی جانب سے  Ali Zafar کو
 Spark 6 کے لئے برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ صارفین کی جانب سے ٹیکنوموبائل کی اس ایکشن فلم کو خوب سراہا گیا۔ اورسوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔ 

سپارک سیریز کے اس اسمارٹ فون کو 6جدیداپ گریڈز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔۔ جس میں 16 MP Al Quad Camera،8 MP Al کا سیلفی کیمرہ،6.8''  کی بڑی سکرین،اور تیز ترین گیمنگ پروسیسر G70  اور 2K Skin Adjust   کے ساتھ ساتھ 4+64 کی سٹوریج بھی شامل ہے۔  تمام آن لائن اور آف لائن مارکیٹ میں Spark 6  20,599 روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم