پشاور دیر کالونی کے ایک مدرسے میں تخریب کاری کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پشاور دیر کالونی کے ایک مدرسے میں تخریب کاری کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بچوں کے مدرسے میں دھماکا ہوا ہے  جس کے نتیجے میں7 افراد شہید جبکہ 70 زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشن منصور امان کے مطابق کہ دھماکا پشاور کی دیر کالونی میں واقع ایک مدرسے میں ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 35 زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مختلف ہسپتالوں میں منتقل ہونے کی وجہ سے تعداد کو مزید دیکھ رہے ہیں۔  منصور امان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک آئی ای ڈی دھماکا تھا جس میں 5 سے 6 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

ادھر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ دیر کالونی میں دھماکے کے بعد 7 لاشوں اور 70 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہیں تاہم زیادہ تر زخمی جھلسے ہوئے ہیں جبکہ ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق برکی خود ایمرجنسی ٹیم کے ہمراہ ایمرجنسی میں موجود ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم