وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں تیل اور گیس کی دریافت اور پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں تیل اور گیس کی دریافت اور پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے اجلاس


اسلام آباد (اے پی پی 2 اکتوبر 2020): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کو درپیش توانائی کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے مربوط اور جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن منیجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے تیل اور گیس کے ذخائر سے کم لاگت میں استفادہ حاصل کیا جاسکے گا جبکہ قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ کو کم اور عوام کو سستے داموں پر تیل اور گیس کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔ وہ جمعہ کو یہاں ملک میں تیل اور گیس کی دریافت اور پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وفاقی وزرائ عمر ایوب خان، شبلی فراز، معاون خصوصی ندیم بابر اور سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق سیکرٹری پیٹرولیم نے اجلاس کو ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سسٹم کے نفاذ سے ملک میں تیل اور گیس کی مقامی پیداواری استعداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ نظام حکومت پاکستان کے زیر نگرانی کمپنیوں اور پرائیویٹ کمپنیوں کے پاس موجود تیل اور گیس سے متعلقہ معلومات کو یکجا کر کے ڈیٹا بیس پر مبنی ہوگا۔ اس نظام کی بدولت ملکی تیل اور گیس کے وسائل کو موثر اور کم لاگت میں عوام کے لیے دستیابی میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے مربوط اور جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے تیل اور گیس کے ذخائر سے کم لاگت میں استفادہ حاصل کیا جاسکے گا۔ اس سسٹم کی بدولت قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ کو کم اور عوام کو سستے داموں پر تیل اور گیس کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عوام پر قیمتوں کے اضافی بوجھ کو کم کرنے کے لیے تمام سیکٹرز میں ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا جائے تاکہ پرانے طریقہ کار کے استعمال کے نتیجے میں ہونے والے ضیاع کو روکا جائے۔ اس ضمن میں بچت سے قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بھی ہوگا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم