MrJazsohanisharma

چترال گرم چشمہ میں HBL نے اے ٹی ایم مشین نصب کرکے عوام کا دل جیت لیا

چترال گرم چشمہ میں HBL  نے اے ٹی ایم مشین نصب کرکے عوام کا دل جیت لیا



چترال (ٹائمزآف چترال تازہ ترین 17 نوموبر 2020) ایچ بی ایل گرم چشمہ برانچ سن 1976 سے گرم چشمہ بازار میں اپنے صارفین کو سروس فراہم کررہی ہے۔ جعرافیائی لحاظ سے ایچ بی ایل گرم چشمہ برانچ افغانستان کے صوبہ بدخشان سے ملانے والی مشہور درہ یا بارڈر دورہ پاس شاہ سلیم سے محض 23 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

خیبر پختونخواہ کے پسماندہ ضلع چترال کے ایک پسماندہ علاقہ گرم چشمہ میں ATM مشین لگا کر HBL نے اپنی بہترین کسٹمر سروس کی طرف ایک اور قدم بڑھایا ہے جس کی وجہ سے لوکل کمیونیٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اے ٹی ایم یقیناً موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔

اہالیان گرم چشمہ نے ایچ بی ایل چترال کے ایریا منیجر اور گرم چشمہ برانچ کے عملے کا انہتائی مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے HBL  گرم چشمہ برانچ میں ATM مشین کی تنصیب کرکے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم