اسلام آباد، 23 دسمبر، 2020۔ یوفون اور انفوبپ (Infobip)نے اپنے موجودہ، نئے، کاروباری اور بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) صارفین کو کمیونکیشن پلیٹ فارم بطور سروس (CPaaS) کی فراہمی کے لئے اشتراک کیا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین تیزرفتار سروس سے مستفید ہوسکیں گے اور واٹس ایپ کے ذریعے صارفین کے متعدد مسائل حل کئے جاسکیں گے۔
واٹس ایپ بنیادی طور پر یوفون کے کاروباری صارفین کے لئے سیلف سروس آپشن کے طور پر کام کرے گا، چاہے یہ صارف سے تعلق کا انتظام ہو، کاروباری مہارت ہو یا پھر مکمل طور پر جامع حل پیش کرنا ہو۔ اسے نہ صرف صارف کے نظام سے جوڑا جاسکتا ہے بلکہ اسے بلاتعطل کمیونکیشن نظام میں بھی ڈھالا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں صارف کو واٹس ایپ کے ذریعے بے شمار خدمات حاصل ہوں گی۔
اس سروس کی بدولت کاروباری ادارے ایک ہی پلیٹ فارم سے جڑنے کے نتیجے میں متعدد موبائل اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے صارفین سے کیسز کی نوعیت کے مطابق رابطہ میں رہ سکیں گے جن مین صارفین اور تکنیکی تعاون سے لیکر سیلز، مارکیٹنگ، لائلٹی سمیت بہت سے دیگر شعبے شامل ہیں۔
اس اشتراک کے بارے میں یوفون کے چیف آفیسر کسٹمر آپریشنز احمد کمال نے کہا، "ہمارے بزنس کی کامیابی میں اشتراک کی کلیدی حیثیت ہے۔ ہم انفوبپ سے اشتراک پر خوش ہیں۔ اس پیش رفت کی بدولت مارکیٹ تک رسائی مزید بہتر ہوگئی ہے اور ہم پہلے سے زیادہ بہترین مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔"
ابفوبپ کی کنٹری ہیڈ اسما خان نے کہا، "ہمیں اس پلیٹ فارم کے سلسلے میں یوفون سے اشتراک پر خوشی ہے، بالخصوص ہم تیزرفتار ڈیجیٹل تبدیلی کی بدولت ڈیجیٹل اور موبائل صارفین سے رابطے کی سہولیات جدید بننے کا عمل ملاحظہ کررہے ہیں۔ ہم پراعتماد ہیں کہ یہ یوفون کے کاروباری کمیونکیشنز پورٹ فولیو میں قابل قدر اضافہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں موبائل استعمال کرنے والے افراد رابطے کے لئے اپنے ترجیحی برانڈز کے ساتھ مزید بااختیار طریقے سے رابطہ رکھ سکیں گے۔"
کاروباری صارفین کے لئے اس پلیٹ فارم کی شمولیت کے ساتھ یوفون نے اپنے صارفین کے لئے نئے مواقع کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے وہ ڈیجیٹل دنیا میں اپنی خدمات بڑھاسکیں گے اور رئیل ٹائم میں مسائل کئے جاسکیں گے۔ جیسے جیسے ٹیلی کمیونکیشن کی دنیا میں جدت آرہی ہے یوفون بھی اپنے صارفین کو جدید سہولیات پیش کرکے اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایک قدم آگے رہیں اور معیاری خدمات سے مستفید ہوں جس اسکے نعرے 'تم ہی تو ہو'کی توثیق ہوتی ہے۔