پاکستان کے نمبر 1 اسمارٹ فون برانڈ Infinixنے صرف 16,999روپے میں نیاء اسمارٹ فون Hot 10 play متعارف کروا دیا

 پاکستان کے نمبر 1 اسمارٹ فون برانڈ Infinixنے صرف 16,999روپے میں نیاء اسمارٹ فون Hot 10 play متعارف کروا دیا

لاہور۔ 24 جنوری، 2021:  پاکستان کے سب سے بہترین اسمارٹ فون برانڈ Infinixنے مڈ رینج کیٹیگری میں اپنی پہلی پوزیشن کو بر قرار رکھتے ہوئے Infinix Hot 10 Play لانچ کر دیا۔ 2021 کا یہ نیا اسمارٹ فونInfinix کی سب سے زیادہ  فروخت ہونے والیHotسیریز کا نیا ماڈل ہے جو پہلے ہی ملک کی سب سے پسندیدہ سیریز ثابت ہوچکی ہے۔ 

ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے، Hot 10 Play،  اس سیریز میں ایک اہم اپ گریڈ ہے۔Infinix Hot 10 Play  میں اعلی درجے کی خصوصیات، جدید ترین ڈیزائن، طاقت ور چپ سیٹ  شامل ہیں جو صارفین کو موبائل فون کا پر کشش اور قابل تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

ہڈ کے نیچے، فون موثر، اعلی کارکردگی والا طاقتورMediaTek Helio G25 octa core  چپ سیٹ سے لیس ہے۔ گیمنگ سے لطف اندوز ہونے کے لئے 6.82 ”ایچ ڈی + واٹر ڈراپ ڈسپلے روشن، رنگین اورخوبصورت ویو ڈسپلے پیش کرتا ہے۔ مزید یہ کہ Infinix Hot 10 Play مفیدG-sensor / E-compass /l-sensor proximity sensor / fingerprint / soft-gyroscope  جیسے بہترین سینسر رکھتا ہے۔

اس اسمارٹ فون میں 6000 ایم اے ایچ کی پاور میراتھن بیٹری دی گئی ہے، صارفین اب 53 گھنٹوں تک  حیرت  انگیز ٹاک ٹائم کے ساتھ 55 دن تک اسٹینڈ بائی نان اسٹاپ بیٹری لائف کا مزہ لے سکتے ہیں۔ اسInfinix Hot 10 Play میں ایک ملٹی فنگر پرنٹ سینسر اورفیس انلاک کی خصوصیت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Infinix Hot 10 Play کے شیل میں بیک فنگر پرنٹ اسکینر اور کیمرا ماڈیول موجود ہے۔۔ ڈیوائس کا فرنٹ کیمرا 8MP  بیوٹی فلیش کیم کے ساتھ آتا ہے جبکہ بیک کیمرا فلیش کے ساتھ AI dual  فلیش ریئر کیمرا 13MP AF  لینس سے لیس ہے جو 1080P @ 30FPS تک ریکارڈ کرسکتا ہے جو بجٹ سیگمنٹ اسمارٹ فونز میں ویڈیو ریکارڈنگ کو بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔

Infinix Hot 10 Play  میں 2GB RAM  اور  32GB  انٹرنل اسٹوریج ہے۔ ڈیوائس میں 512GB تک مزید توسیع کیلئے مائکرو ایس ڈی سلاٹ بھی موجود ہے۔

یہ طاقتور فون XOS 7.   ورژن پر مبنی  Android 10 کے ساتھ آتا ہے۔ Infinix Hot 10 Play صرف 16,999روپے کی حیرت انگیز قیمت  کے ساتھ چار دلکش رنگوں AEGEAN BLUE, MORANDI GREEN  OBSIDIAN BLACK اور 7° PURPLE   میں دستیاب ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم